کورونا وائرس پاکستان کے لیے ریڈ الرٹ
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(WHO) نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں وائرس کے پھیلاو کا اٹلی سے زیادہ ٹرینڈ ہے۔ ایک دن میں 164 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اگلے دو ہفتوں میں یہ سنگین صورتحال اختیار کر لے گا۔ وائرس کو سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ زندگی آپ کی ہے اس کو بچانے کوئی نہیں آئے گا۔
پاکستان جیسے ممالک کو مزید سنگین معاشی بحران بھگتنا پڑے گا۔ جو وائرس سے بچ گئے ان کو معیشت کی صورتحال بیمار کر دے گی۔ برائے مہربانی ہنسی مزاق اپنی جگہ مگر خود کو اور فیملی کو محفوظ بنائیں۔ غیر ضروری سفر سے گریزکریں، زیادہ وقت گھر میں گزاریں۔ لوگوں سے میل جول اور اختلاط سے اجتناب کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین
0 comments:
Post a Comment