About

Pages

Subscribe:

Sunday, May 10, 2020

City News Mian Channu 10 May

میاں چنوں: نہر میں وین گرنے سے 11 افراد جانبحق




افسوسناک خبر
میاں چنوں۔تلمبہ:پل مصطفے آباد سے ایک وین میلسی لنک نہر میں گر گئی جس میں 11 افراد سوار تھے۔ ان میں سے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 4 میاں چنوں اور 5 لاشیں لیہ روانہ کر دی گٸی ہیں، 2 کی تلاش ابھی جاری ھے۔


Monday, March 30, 2020

تیس ملازمین 11 ماہ کی تنخواہ سے محروم


تیس ملازمین 11 ماہ کی تنخواہ سے محروم


میاں چنوں: کورونا وائرس جیسی خطرناک بیماری کے دوران بھی ٹی ایچ کیو میں کام کرنے والے 30 ڈیلی ویجز ملازمین 11 ماہ کی تنخواہوں سے محروم. گھروں میں فاقوں کی نوبت ملازمین کا فوری تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کورونا وائرس جیسی خطرناک بیماری کے دوران کام کرنے والے 30 ڈیلی ویجز ملازمین 11 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب فوری طور پر ہماری تنخواہوں کی ادائیگی کرے تاکہ ہم احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے سکیں۔

City News Mian Channu 30 March

پولیس مقابلہ


میاں چنوں. چک نمبر128 پندرہ ایل کے قریب پولیس تھانہ سٹی میاں چنوں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ تبادلہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے ہیں . محمد اسماعیل ایس ایچ او تھانہ سٹی

Sunday, March 22, 2020

City News Mian Channu 22 March

پنجاب میں لاک ڈاؤن



پنجاب میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈی ایس پی میاں چنوں غلام شبیر ورائچ کا گورنمنٹ آف پنجاب کے احکامات کے بارے گفتگو



City News Mian Channu 22 March

کورونا وائرس پاکستان کے لیے ریڈ الرٹ




ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(WHO) نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں وائرس کے پھیلاو کا اٹلی سے زیادہ ٹرینڈ ہے۔ ایک دن میں 164 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اگلے دو ہفتوں میں یہ سنگین صورتحال اختیار کر لے گا۔ وائرس کو سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ زندگی آپ کی ہے اس کو بچانے کوئی نہیں آئے گا۔
پاکستان جیسے ممالک کو مزید سنگین معاشی بحران بھگتنا پڑے گا۔ جو وائرس سے بچ گئے ان کو معیشت کی صورتحال بیمار کر دے گی۔ برائے مہربانی ہنسی مزاق اپنی جگہ مگر خود کو اور فیملی کو محفوظ بنائیں۔ غیر ضروری سفر سے گریزکریں، زیادہ وقت گھر میں گزاریں۔ لوگوں سے میل جول اور اختلاط سے اجتناب کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@lW-MzrRL20z1OOllc6cjZNmD3bCjF7Vi2xCLcsPoq64

Saturday, March 21, 2020

City News Mian Channu 21 March


سابقہ بیوی کے گھر کے سامنے شوہر کی خو کشی




اطلاعات کے مطابق کمالیہ کے رہائشی محمد وسیم اقبال کی سابقہ بیوی شاہین ٹاؤن میں رہتی تھی، اس نے
اپنی سابقہ بیوی کے گھر کے سامنے پہلے ہوائی فائرنگ کی، بعد ازاں اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔
خود کشی کرنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے۔

City News Mian Channu 21 March

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا وائرس ایمرجنسی نافذ




تمام اہل علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں میں کرونا وائرس ایمرجنسی نافذ ہو چکی ہے۔ اس لیے ہسپتال ہٰذا میں صرف کرونا سے متعلقہ مریض یا انتہائی ایمرجنسی مریض علاج معالجہ کے لیے رجوع کریں۔ صحتمند لوگ اور معمولی نوعیت کے مریض ہسپتال آنے سے گریز کریں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاوء کو روکا جا سکے۔ اس سلسلے میں عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔
منجانب: ایم۔ایس۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانچنوں